مانانوالہ، نہر اپر چناب فیصل آباد روڑ پر 2 نوجوان ٹک ٹاک بناتے نہر میں گر گئے، ایک جاں بحق

پیر 25 جنوری 2021 17:58

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) نہر اپر چناب فیصل آباد روڑ پر 2 نوجوان ٹک ٹاک بناتے نہر میں گر گئی- 1122 شیخوپورہ کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش میں مصروف اطلاع کے مطابق رائیونڈ سے آئے ہوئے 2 نوجوان بھکھی نہر پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں گر گئے جن کو ریسکیو 1122غوطہ خور ٹیم تلاش کررہی ہے غوطہ خور ٹیم نے ایک نوجوان سترہ سالہ ذیشان ولد عبدالرشید کی نعش تلاش کر کے پولیس کے حوالے کر دی ہے جنہوں نے نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں