ٹک ٹاک کا جنون دو نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

پیر 25 جنوری 2021 20:50

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) ٹک ٹاک کا جنون دو نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے مانانوالہ جی ٹی روڈ پر بھکھی نہر کے کنارے ٹک ٹاک بناتے دو دوست گر کر زندگی کی بازی ہار گئے تفصیلات کے مطابق مانانوالہ جی ٹی روڈ پر بھکھی نہر کے کنارے دو دوست ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاوں پھسلنے سے گر کر نہر کی لہروں کی نظر ہو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ڈوبنے والے دونوں دوست 17 سالہ ذیشان رشید ولد عبدالرشید اور 20 سالہ ساجد ولد امانت علی آپنے دوست ایان کو ملنے آئے جو ٹیکسٹائل ملز میں کام کرتا کہ ڈوبنے والے دونوں بدقسمت نہر کنارے ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں گر کر قاتل لہروں کی نذر ہو کر ڈوب گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیمیوں کا ڈوبنے والے دونوں دوستوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیئے آپریشن جاری تاحال نعشیں نہ مل سکی ہیں ڈوبنے والے نوجوانوں کے گھر موت کی خبر سن کر کہرام مچ گیا گھر میں قیامت صغراں برپا اہل خانہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں