مانانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی

جمعرات 25 فروری 2021 17:54

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) پولیس تھانہ مانانوالہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مانانوالہ رانا محمد اعظم نے پولیس نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش ذوالفقار چیمہ کے گھر چھاپہ مار کر سات کلو چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں پولیس نے ذوالفقار ولد خان محمد سے پانچ کلو چرس۔اور ذوالفقار ولد یوسف سے دو کلو چرس برآمد کر کے جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں