نااہل حکومت نے مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ توڑ کر عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ،رانا تنویر حسین

ملکی معیشت کو ملک طور پر تباہ کر کے ترقی کو ریورس گیر لگا دیا گیا ہے، ڈالر کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمت پر سلیکیٹڈ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،چیئرمین پی اے سی

منگل 26 اکتوبر 2021 22:21

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ توڑ کر عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ملکی معیشت کو ملک طور پر تباہ کر کے ترقی کو ریورس گیر لگا دیا گیا ہے ڈالر کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمت پر سلیکیٹڈ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا مجھے مسلم لیگ ن کا ڈویژن کنوینیئر مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس و کنوینیئر مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن رانا تنویر حسین نے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق کی رہائش گاہ پر مانانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکیٹڈ حکومت نے مہنگائی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور آئے روز بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے جبکہ معاشی ترقی کی نام نہاد دعویدار سلیکیٹڈ حکومت نے معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سلیکیٹڈ حکومت کو ہر محاذ پر سبکی کا سامنا ہے روز مرہ خوردونوش کی آشیاء میں بھی ہوشربا اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ ن لیگ کی تنظیم سازی میں ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر سنیئر رہنما ن لیگ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کو کنوینیئر مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک ہے انشائاللہ مسللم لیگ ن کی حکومت اقتدار میں آ کر ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں