مانانوالہ: نہر اپر گوگیرہ کچی کوٹھی سے 12 سالہ نامعلوم بچی کی نعش

پیر 17 جنوری 2022 22:55

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) مانانوالہ نہر اپر گوگیرہ کچی کوٹھی سے 12 سالہ نامعلوم بچی کی نعش ملی ہے مقتولہ کو قتل مبینہ طور پر قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا ہے زیادتی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس اسٹیشن مانانوالہ کی حدود میں واقع اپر گوگیرہ نہر کچی کوٹھی گاوں جھلار دیو کے کے قریب سے 13 سالہ نامعلوم بچی کی تیرتی ہوئی نعش ملی ہے بچی کو مبینہ طور پر قتل کرکے نہر میں پھینکا گیا ہے مقتولہ سے زیادتی کا بھی خدشہ ظاہر ہوتا ہے مانانوالہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر نہر سے نعش نکال کر کارروائی شروع کردی ہے پولیس کے مطابق تاحال ملنے والی بچی کی نعش کی شناخت نہ ہو سکی ہے زیادتی کے حوالے سے حتمی رائے کا تعین میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا مختلف شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کی جارہی ہے جلد ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں