کشمیر فروش حکومت نے کشمیری عوام اور شہداء سے غداری کی ہے :چوہدری محمد برجیس طاہر

دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کاراگ الاپتے والے سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے : سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 5 فروری 2022 00:00

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2022ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ نے کہا کہ کشمیر فروش حکومت نے کشمیری عوام اور شہداء سے غداری کی ہے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کاراگ الاپتے والے سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تاریخ میں سلیکیٹڈ حکومت کا نام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا آج پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کشمیری عوام سے بطور یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور سانگلہ ہل میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ نے میاں اعجاز حسین بھٹی ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ہندو بنیا اپنی غاصب فوج کے ذریعے ہرگز نہیں دبا سکتا انشائاللہ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں موجودہ نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے قوم کھبی بھی کشمیر فروش حکومت کو معاف نہیں کرے گی آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیئے سانگلہ ہل میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے ذیر اہتمام جلسہ عام منعقد کیا ہے جس میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرکے کشمیری کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر مسلہ کشمیر کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں