مانوالہ:تیز رفتار گاڑی الٹ گئی ،2 افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

پیر 14 فروری 2022 23:57

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2022ء) موٹروے ایم فور پر شرقپور شریف کے قریب تیز رفتار پراڈو وین ٹائر بلاسٹ ہونے سے قلابازیاں کھاتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 شرقپور شریف کی ایمانداری کی اعلی مثال 32 ہزار روپے نقدی رقم گاڑی سے ملنے والی ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹروے ایم فور نزد ڈھامکے شرقپور شریف کے تیز رفتار پراڈو وین تیز رفتاری کے باعث ٹائر بلاسٹ ہونے سے قلابازیاں کھاتے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت خرم ولد نجم خاں عمر 35 سال اور نور محمد عمر 60 سال سے ہوئی ریسکیو 1122 شرقپور شریف کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ریسکیو 1122 شرقپور شریف کے عملے کی فرض شناسی اور ایمانداری کی اعلی مثال گاڑی سے ملنے والی نقدی رقم 32 ہزار روپے اور دیگر قیمتی اشیاء اور پارچات بھی ورثاء کے حوالے کردیئے ہیں

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں