مانوالہ پریس کلب میں محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کی کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

محسن جمیل بیگ جیسے عظیم صحافی جو حق سچ لکھتے اور بولتے ہیں ایسے صحافیوں کی زبان بند کرنے کی حکومتی کوششیں ناقابل قبول عمل ہے،صدرمیاں عارف

بدھ 16 فروری 2022 20:24

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2022ء) اتحاد پریس کلب مانانوالہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر اتحاد پریس کلب مانانوالہ ارشد جاوید بھٹی منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلی میاں محمد عارف چیئرمین خالد رضا وائس چیئرمین میاں منور حسین جنرل سیکرٹری عمران مقصود شاہ چیئرمین سپریم کونسل محمد اشرف سہیل محمد سنیئر نائب صدر میاں محمد خالد محمد اعظم وکی۔

عثمان سہیل۔مزمل حسین۔

(جاری ہے)

و دیگر عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں سنیئر صحافی و تجزیہ نگار محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی اور محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کو گھناونا فعل قرار دیتے ہوئے صدر اتحاد پریس کلب مانانوالہ ارشد جاوید بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا پر قدغن لگانے میں مصروف عمل ہے اور تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں جو آزادی صحافت پر حملہ ہے محسن جمیل بیگ جیسے عظیم صحافی جو حق سچ لکھتے اور بولتے ہیں ایسے صحافیوں کی زبان بند کرنے کی حکومتی کوششیں ناقابل قبول عمل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت آزادی صحافت پر حملہ آور ہونے کی بجائے آپنی اصلاح کرے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو دبایا نہیں جاسکتا محسن جمیل بیگ کی مدبرانہ اور مثبت صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ عملی طور مثبت صحافت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نظریہ پاکستان کی پاسداری کی ہے =

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں