سابق کشمیر فروش حکومت کو قوم کبھیمعاف نہیں کرے گی،چوہدری برجیس طاہر

‘بزدل نیازی دور میں مودی نے کشمیر کی متنازعہ حثیت ختم کردی ،دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کاراگ الاپنے والے عمران احمد نیازی نے کشمیر کا قصہ تمام کر دیا، اب بنی گالہ میں بیٹھ کر اربوں روپے کو چونا لگانے والی فرح گوگی کا وکیل بن چکا ہے، رہنما ن لیگ

جمعہ 6 مئی 2022 23:07

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ نے کہا ہے کے سابق کشمیر فروش حکومت کو قوم کھبی معاف نہیں کرے گی۔بزدل نیازی کے دور حکومت میں نریندرمودی ہندو بنیا نے کشمیر کی متنازعہ حثیت ختم کردی ہے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کاراگ الاپتے والے عمران احمد نیازی نے کشمیر کا قصہ تمام کر دیا اور اب بنی گالہ میں بیٹھ کر اربوں روپے کو چونا لگانے والی فرح گوگی کا وکیل بن چکا ہے۔

میرا حلقہ میرا گھر ہے جس نے چھ بار مجھے منتخب کیا ہے واربرٹن میں بوائز کالج سانگلہ میں فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا اور حلقہ بھر میں چار سال سے روکے گے میرے ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ نے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی کی طرف سے دی گئی حلقہ کی عوام کو مقامی میرج میں عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ہماری حکومت کے تمام عوامی منصوبے چار سال سے مکمل طور پر ٹھپ تھے جو عوام دشمنی تھی مگر اب تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کی احساس محرومیوں کو دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی بھی ممبر قومی اسمبلی نے کسی سے ایک پائی بھی نہیں لی بس ملک کو دیوانہ ہونے سے بچانے کے لیئے ایک پچ پر اکٹھے ہوئے ہیں امریکی سازش کا ڈھونگ تبدیلی سرکار آپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے مگر سابق نااہل حکومت کا یہ خود ساختہ بیانیہ دم توڑ چکا ہے انتخابات کا واہ ویلا کرنے والے صبر کریں اصلاحات کا عمل مکمل کرنے کے بعد مقررہ وقت پر انتخابات ہوں گے حلقہ میں پانچ میں بیٹیوں کا ڈگری واربرٹن میں بوائز کالج اور سانگلہ ہل میں فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جو میرا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ولی پور بوڑا سے تحصیل جنرل سیکرٹری ظفر میراں قادری میاں منور حسن میاں رمضان کی قیادت میں قافلے عید ملن پارٹی میں شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی نے بھی آپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارے حلقہ کی عوام کا جم غفیر دیکھ کر آج پھر دل باغ باغ ہو گیا ہے ان کی محبتوں کا حق ان کے مسائل حل کرکے ادا کریں گے ابن الوقت مفاد پرست ٹولے کو حلقہ کی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا آئندہ بھی ہمیشہ کے لیئے آپنی سیاسی موت آپ مر جائیں گے ہمارا حلقہ ن لیگ کے شیروں اور میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کے سپاہیوں کا قلعہ ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں