مانانوالہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورامدادی پیکیج کی رقوم کی ادائیگیوں میں گھپلوں کا انکشاف

منگل 28 جون 2022 20:16

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2022ء) مانانوالہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعظم کے جاری کردہ امدادی پیکیج کی رقوم کی ادائیگیوں میں گھپلوں کا انکشاف،دکانداروں کے روپ میں نوسرباز مستحق خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،مقامی پولیس و ضلعی انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود مبینہ طور پر آنکھیں بند کر لیں تفصیلاتکیمطابق، مانانوالہ۔

پنواں و علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم کو نوسر باز مختلف طریقوں سے ہڑپ کررہے ہیں پولیس کی کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی متعدد دکانداروں نے ڈیٹا ڈیوائسز حاصل کر رکھی ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چودہ ہزار اور وزیراعظم کے جاری کردہ امدادی پیکیج کے دو ہزار روپے لینے والی خواتین سے مختلف ہیلے بہانوں سے ایک ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے تک غیر قانونی کٹوتی کر رہے ہیں،قبل ازیں کئی ایک خواتین نے ان دکانداروں کے خلاف تھانہ مانانوالہ میں درخواستیں بھی دیں مگر پولیس نے بااثر دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے نوسر بازوں نے مختلف ناموں پر ایڈواسز حاصل کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ڈیٹا ڈیوائسز رکھنے والے دکاندار پولیس کی ملی بھگت سے سینکڑوں خواتین سے روزانہ لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں مانانوالہ کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں