پی پی 140 شیخوپورہ ضمنی الیکشن کل ہو گا،ہوائی فائرنگ اور نمائش پر پابندی عائد

ن لیگ کے میاں خالد محموداور پی ٹی آئی کے خرم شہزاد کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ

ہفتہ 16 جولائی 2022 18:30

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2022ء) پی پی 140 شیخوپورہ ضمنی الیکشن کل ہو گا جس میں کل رجسٹرڈ ووٹ 241598 آپنے حق خودارادیت کا استعمال کریں گے ن لیگ امیدوار سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود اور پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے درمیان ہو گا جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال ہیں۔جبکہ 165 پولنگ اسٹیشن بنائیں گے ہیں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں تین ہزار سے زائد پولیس افسران ہمراہ اہلکار اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی ڈیوٹی پر مامور کیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق آج پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پی پی 140 شیخوپورہ میں بھی انتخابی دنگل سجے گا جس میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ اور ن لیگ کے میاں خالد محمود اور لبیک کے نامزد امیدوار جاوید اقبال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا مزکورہ حلقہ کے کل ووٹ 241598 ہیں جن مرد ووٹوں کی تعداد 130315 خواتین ووٹوں کی تعداد 111283 ہے مردوں کے بوتھ 322 خواتین کے 279 ہیں اور مجموعی طور پر 165 پولنگ اسٹیشن بنائیں گے ہیں جن میں 65 اے کیٹیگری۔

(جاری ہے)

58 بی۔اور 43 سی کیٹیگری میں شامل ہیں اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تشکیل دیئے گئے ہیں اور دفعہ 144 کا مکمل نفاذ کر دیا گیا ہے تین ہزار سے زائد پولیس افسران اہلکاروں اور لیڈیز پولیس کے دستوں کے ہمراہ آامن و امان قائم رکھنے کے لیئے آپنے فرائص منصبی سر انجام دیں گے صبح آتھ بجے سے لیکر شام پانج بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کسی کو اسحلہ لہرانے ہوائی فائرنگ کی یا نمائش کی آجازت نہیں ہو گی ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں