ملتان کراچی موٹروے پر بس کا المناک حادثہ ‘دلخراش واقعہ پیچھے چھوڑ گیا

حادثہ میں مانانوالہ کا رہائشی نوجوان ایف آئی اے سب انسپکٹر مدثر شریف کمبوہ بھی جاں بحق ہو گیاجسکی دو دن قبل شادی ہوئی تھی جوجرمنی واپس جارہا تھا

منگل 16 اگست 2022 22:19

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ملتان کراچی موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان پیش آنے والے افسوسناک دلخراش حادثہ میں مانانوالہ کا رہائشی نوجوان ایف آئی اے سب انسپکٹر مدثر شریف کمبوہ بھی جاں بحق ہو گیا، مدثر شریف کی دو دن قبل شادی ہوئی تھی جو آج جرمنی واپس جانے کے کراچی ائرپورٹ جارہا تھا کہ حادثہ کاشکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مانانوالہ کے محلہ فیصل ٹاون کا رہائشی مدثر شریف چھ سال قبل ایف آئی اے میں بطور انسپکٹر بھرتی ہوا جس کی دو روز قبل گوجرانوالہ میں شادی ہوئی تھی اور مدثر جرمنی میں انجئیرنگ میں پی ایچ۔ڈی کرنے جا رہا تھا کہ گزشتہ رات گھر والوں نے ہنسی خوشی لاہور سے ڈیوو پر کراچی کے لیے رخصت کیا جہاں سے اس نے جرمنی کے لیے جہاز پر جانا تھا کہ بد قسمت بس ملتان کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی اور مدثر سمیت بیس مسافر لقمہ اجل بن گئے حادثہ کی خبر جب مدثر کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار اور علاقہ بھر کی فضا افسردہ ہوگئی مدثر کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتہ بندھ گیا۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں