الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو

الیکشن میں تاخیرعمران خان کی خواہش ہوسکتی ہےقانون ایسا کچھ نہیں،سکیورٹی کا بہانہ بناکرالیکشن ملتوی نہیں کیے جاسکتے،احسن اقبال پرحملے کی تحقیقات کی جائیں۔پھالیہ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مئی 2018 14:53

الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو
پھالیہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2018ء) : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوسکتا، الیکشن میں تاخیر عمران خان کی خواہش ہوسکتی ہے،قانون ایسا کچھ نہیں،سکیورٹی کا بہانہ بناکرالیکشن ملتوی نہیں کیے جاسکتے،احسن اقبال پرحملے کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے آج پھالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔

ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی ختم ہورہی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال کے حملہ آوروں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔نفرت کی سیاست نے ملک کواس نہج پرپہنچا دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر سے متعلق عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن میں بھرپور سیکیورٹی ہونی چاہیے۔

نہیں چاہتے کہ الیکشن میں دوسری جماعتوں کیلئے وہ صورتحال بنے جو2013ء میں پیپلزپارٹی کیلئے بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کا بہانہ کرالیکشن میں تاخیر نہیں کی جاسکتی۔عراق اور افغانستان میں بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں۔ مجھے کوئی قانونی وجہ نظر نہیں آرہی کہ الیکشن میں تاخیر کی جاسکے۔آئینی لحاظ سے الیکشن میں کوئی تاخیری بات نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے ایک سوال پردوٹوک کہا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن سے پہلے اتحاد نہیں ہوسکتا۔بلاول نے کہا کہ میاں صاحب ،پروپیگنڈا کے ماہر ہیں۔ نوازشریف پاناما کو چھپانے کیلئے ڈراما کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا کوئی بندہ جیل میں نہیں ہے۔جبکہ ہمارے لوگ توجیلوں میں بھی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے ایک سوال پردوٹوک کہا کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں