نواز شریف کیلئے مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنے والے خلائی مخلوق ہوتے ہیں ،ْبلاول بھٹوزر داری

عمران خان کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے ،ْ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ،ْ عمران خان اور نوازشریف سرمائے کی سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں ،ْ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے ،ْہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں ،ْ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی ،ْ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں ،ْ کارکنوں سے خطاب ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 7 مئی 2018 19:45

نواز شریف کیلئے مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنے والے خلائی مخلوق ہوتے ہیں ،ْبلاول بھٹوزر داری
منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے مدد کرنے والے بھلائی مخلوق اور نہ کرنے والے خلائی مخلوق ہوتے ہیں ،ْعمران خان کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے ،ْ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ،ْ عمران خان اور نوازشریف سرمائے کی سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں ،ْ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے ،ْہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں ،ْ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی ،ْ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

و ہ پیر کو یہاں کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان 2 ، 2 گھنٹے تقریریں کرتے ہیں اور اس میں ایک بھی کام کی بات نہیں ہوتی، انہوں نے خیبرپختون خوا میں غربت ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا اور ناہی دے سکتے ہیں۔ وہ کوئی ہسپتال یا یونیورسٹی ہی بتا دیں جو انہوں نے 5 سال میں بنائی ہو، ان کا ناہی کوئی نظریہ ہے اور ناہی کوئی منشور، وہ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹونے کہاکہ عمران خان بھی نوازشریف کا ہی تسلسل ہیں، دونوں صرف سرمائے کیلئے سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں، (ن) لیگ نے بھی کسانوں اور کاشتکاروں کو برباد کردیا ہے، کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی گئی، غریب مر رہے ہیں اور یہ خوشحالی کی باتیں کرتے ہیں۔ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا، میاں صاحب خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، ان کی مدد ہو رہی ہو تو بھلائی مخلوق اور مدد نہ ہورہی ہو تو خلائی مخلوق کہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا کسان جائیں تو جائیں کہاں، ہم نے ہمیشہ کسان دوستی کا ثبوت دیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے، ہم نے اپنی جانیں دیں، شہادتیں پائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نے میرا ساتھ دینا ہے وہ میرے ساتھ چلے اور جس نے میرا ساتھ چھوڑنا ہے وہ چلاجائے، میں نے بتیاں بجھا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے، جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہو سکتا ،ْ پنجاب میں نفرت پھیلانے کی سیاست کی گئی ہے، سیاستدانوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی سیاست نہیں ترقی پسند سیاست سے جوڑنا ہو گا ،ْاحسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں