نوازشریف کی مدد نہیں ہورہی تو خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں، عمران خان اصل میں نواز شریف کا تسلسل ہیں ،

عمران اور نواز سیاست صرف اقتدار کیلئے کرتے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ، کسانوں کو فصل کی ٹھیک قیمت نہیں مل رہی ، ہم اقتدار میں آکر بلا سود قرضے ، کھاد اور مشینری دیں گے، پیپلز پارٹی روزگار دیتی او ریہ پارٹیاں روزگار چھینتی ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ممبر سازی کیمپ میں خطاب

پیر 7 مئی 2018 20:57

نوازشریف کی مدد نہیں ہورہی تو خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں، عمران خان اصل میں نواز شریف کا تسلسل ہیں ،
منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی مدد نہیں ہورہی تو خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں، عمران خان اصل میں نواز شریف کا تسلسل ہیں، ، عمران خان اور نواز شریف سیاست صرف اقتدار کیلئے کرتے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی ٹھیک قیمت نہیں مل رہی ، ہم بلا سود قرضے ، کھاد اور مشینری دیں گے، پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے، یہ پارٹیاں روزگار چھینتی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں ممبر سازی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو بار دانہ نہیں مل رہا ، کسان جائیں تو جائیں کہاں، (ن) لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوستی کا ثبوت دیا، (ن) لیگ نے کسانوں کو تباہ کردیا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی ٹھیک قیمت نہیں مل رہی ، امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا، غریب مررہے ہیں، یہ کس منہ سے خوشحالی کی بات کرتے ہیں، میاں نواز شریف خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، میاں صاحب کی مدد نہیں ہورہی تو خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں، عمران خان 2، 2گھنٹے صرف باتیں کرتے ہیں، بڑے اور مہنگے منصوبوں سے ملک ترقی نہیں کرتا، کوئی عمران خان سے پوچھے کہ کیا آپ نے نیا کے پی کے بنایا ہے، عمران خان اصل میں نواز شریف کا تسلسل ہیں، عمران خان اور نواز شریف سیاست صرف اقتدار کیلئے کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسان دوست پالیسی دیتی رہی ہے، ہم بلا سود قرضے ، کھاد اور مشینری دیں گے، گنے کے کاشتکاروں کے تمام مسائل حل کرینگے ، کینو کے کاشتکاروں کیلئے ریسرچ سینٹر بنائیں گے، اور کینو کی ایکسپورٹ کیلئے جامع پالیسی دیں گے، صرف پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے، یہ پارٹیاں روزگار چھینی ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں