منڈی بہائو الدین ،ْاین اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزام پر 8 افراد گرفتار

بدھ 25 جولائی 2018 16:01

منڈی بہائو الدین ،ْاین اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزام پر 8 افراد گرفتار
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزام پر 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خواتین کوگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ممدانہ میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزام میں 8افراد کوحراست میں لے لیا۔ڈی پی اوکا کہناتھا کہ خواتین آزادانہ ماحول میں ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں