ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم یا غیرفعال کرنا چاہتے ہیں، فروغ نسیم

ملک کو 10 سال تک دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، ملک کی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 مارچ 2019 23:22

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم یا غیرفعال کرنا چاہتے ہیں، فروغ نسیم
منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2019ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نیب کو ختم یا مکمل غیر فعال کرنا چاہتے ہیں تاہم تحریک انصاف اور اس کے اتحادی نیب کا قانو ن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ نیب کو خامیوں کو دور کرکے مضبوط کیا جاناچاہیے، ہم خود کرپشن کررہے ہیں نہ کسی کو کرنے دے رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ ملک کو 10 سال تک دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، ملک کی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں