مریم نواز دعوے کے باوجود سینما گراؤنڈ میں جلسہ کرنے میں ناکام، مقام تبدیل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اب کنک چوک یا جیل چوک پر ریلی سے خطاب کریں گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 7 جولائی 2019 11:24

مریم نواز دعوے کے باوجود سینما گراؤنڈ میں جلسہ کرنے میں ناکام، مقام تبدیل کر دیا گیا
منڈی بہاوٴلدین (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جولائی 2019) سینما گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پرمریم نواز کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ ن لیگ سینما گراؤنڈ میں جلسہ کرنے میں ناکام ہو گئی حالانکہ اس سے پہلے مریم نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت وہاں جلسہ کریں گی تاہم اب جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اب کنک چوک یا جیل چوک پر ریلی سے خطاب کریں گی۔

دوسری جانب پولیس نے مسلم لیگ نکے درجنوں کارکنان اور رہنماوٴں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن آج منڈی بہاوٴالدین میں پاور شو کی تیاری کر رہی ہے۔ ن لیگ نے منڈی بہاوٴلدین میں جلسے کی اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے ن لیگ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ شہر میں رات بھر پولیسلیگی کارکنوں اور رہنماوٴں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہی اور درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او منڈی بہاولدین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم آج بروز اتوارنواز سہ پہر 3 بجے جاتی امراء سے منڈی بہاولدین کی جانب روانہ ہوں گی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں