پتنگ بازی سے کیوں روکا؟ 14 سالہ سگے بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

پولیس نے 3 روز قبل چچا کے قتل میں ملوث بھیتجے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل برآمد کرلیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 15 مئی 2020 15:12

پتنگ بازی سے کیوں روکا؟ 14 سالہ سگے بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
منڈی بہاء الدین (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15مئی 2020ء) پتنگ اڑانے سے روکنا چچا کو مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب کے شہرمنڈی بہاء الدین کے فیض آباد کے رہائشی 14 سالہ بلاول نے اپنے دوست عاقب کے ساتھ مل کر اپنے چچا کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول کے چچا نے اسے پتنگ اڑانے سے منع کیا تھا جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر اپنے دوست کا سہارا لے کر اپنے چچا کو ہی قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل چچا کے قتل میں ملوث بھیتجے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ڈی پی او ناصر سیال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے چچا کو اس لئے قتل کیا ہے کیونکہ وہ اسے پتنگ اڑانے سمیت دیگر غلط کاموں سے بھی روکتا تھا۔ 14 سالہ بلاول نے اپنے دوسرے کے ساتھ مل کر اس قتل کی پوری منصوبہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

مقتول ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا، اس لئے ملزم نے اپنے چچا کا ایک جعلی سم سے فون ملا کر کھاریاں جانے کے لئے ان کی گاڑی کی بکنگ کروائی۔ جیسے ہی اس کا چچا بتائی گئی جگہ پر سواریاں لینے پہنچا تو بلاول نے اپنے دوست کے ہمراہ اپنے ہی چچا پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ تین روز قبل ٹیکسی ڈرائیور کی لاش رسول روڈ سے ملی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے 3 دن قبل ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واقع پنجاب کے شہرمنڈی بہاء الدین کے فیض آباد کے رہائشی 14 سالہ بلاول نے اپنے دوست عاقب کے ساتھ مل کر اپنے چچا کو قتل کر دیا ہے۔ قتل کی وجہ محض یہ بتائی گئی ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو پتنگ اڑانے اور دیگر غلط کاموں سے روکتا تھا۔ اسی وجہ سے 14 سالہ بلاول نے اپنے دوسرے کے ہمراہ اپنے چچا کو قتل کر دیا جس کے بعد 3 روز قبل چچا کے قتل میں ملوث بھیتجے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں