باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے کرنسی نوٹوں کی بارش ، ویڈیو وائرل ہوگئی

منڈی بہاؤالدین میں بھائی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے بیرون ملک سے آئے بھائیوں نے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے لئے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ، فضا میں ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 13 مارچ 2021 12:47

باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے کرنسی نوٹوں کی بارش ، ویڈیو وائرل ہوگئی
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں شادی کی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپڑ سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بارات کے میرج ہال پہنچنے پر ہیلی کاپڑ نے بھی انٹری ماری ، جس کے ساتھ ہی فضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی رہائشی شخص کی شادی کی خوشی کو یادگار بنانے کے لیے بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں کی جانب سے باراتیوں پر کرنسی نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے لئے خاص طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا ، جس کے ذریعے پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کیے جاتے رہے جس کے باعث فضا میں ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔

دوسری طرف پنجاب میں خاتون نے شادی پر اپنے داماد کو کلاشنکوف تحفے میں دے دی، خاتون کی جانب سے انوکھا تحفہ دیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

عام طور پر رواج ہے کہ لڑکی کے گھر والے داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگر ایک پاکستانی ساس نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے داماد کو انوکھا تحفہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساس کی جانب سے انوکھا تحفہ دئیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ساس کی جانب سے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اختیار حسین نامی ٹوئٹر صارف ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہونی چاہیے ، ہمارے مطالبے پر غور کیا جائے‘۔
دلہا کو کلاشنکوف کا تحفہ دئیے جانے پر ریحان عابدی نامی فیس بک صارف نے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں ، ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا‘۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں