عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کیلئے نہیں آیا،شہباز گِل

ہفتہ 20 نومبر 2021 18:54

عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کیلئے نہیں آیا،شہباز گِل
منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کے لیے امریکا سے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہاکہ میں امریکا میں عزت کی نوکری کرتا تھا خان کے لیئے یہاں آیا ہوں، کپتان چاہیں گے تو میں الیکشن لڑوں گا۔

شہباز گِل نے کہا کہ ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عمران خان ایک نیا پروگرام لا رہے ہیں۔میڈیا کو شہباز گِل نے بتایا کہ حکومت آپ سب کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا صحت کارڈ لے کر آرہی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں