منڈی بہائو الدین، وکلا کا سیشن جج پر تشدد،گالم گلوچ ، مقدمہ درج

بدھ 1 دسمبر 2021 17:04

منڈی بہائو الدین، وکلا کا سیشن جج پر تشدد،گالم گلوچ ، مقدمہ درج
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) منڈی بہائو الدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے سیشن جج کو وکلا نے کمرہ عدالت میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائو عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیشن جج نے مقدمے کی درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کے کمرے میں وکیلوں نے گھس کر دھمکیاں دیں، وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی واپس لینے پر زور دیا، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنادیا گیا ، ڈی ایس پی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ، تینوں افسران مقدمے میں نامزد ہیں۔واضح رہے کہ سیشن جج نے 26 نومبر کو توہینِ عدالت پر منڈی بہائو الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں