پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی

منگل کے روز منڈی بہاؤ الدین اور دیگر کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری کے بعد ہر طرف برف ہی برف دکھنے لگی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مارچ 2023 01:03

پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی
منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2023ء) پنجاب میں یورپ جیسے مناظر، دیہی علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک کے کئی علاقوں میں مارچ کے مہینے کا اختتام قریب آنے کے باوجود موسم اب بھی قدرے ٹھنڈا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارچ کے ماہ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے موسم گرم نہیں ہوا۔ جبکہ منگل کے روز پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری نے موسم دوبارہ ٹھنڈا کر دیا۔

منگل کے روز منڈی بہاؤ الدین اور دیگر کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری کے بعد ہر طرف برف ہی برف دکھنے لگی۔

منڈی بہاؤ الدین اور گردونواح میں ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری علی الصبح شروع ہوئی جو کبھی تیز اورکبھی ہلکی ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ ملتان اور دیگر کچھ علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری سے گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جبکہ بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، زیریں سندھ ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ شمالی اور زیریں بلوچستان کے علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔            

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں