منڈی بہائوالدین،گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ملزمان فرار

منگل 27 جولائی 2021 15:43

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) منڈی بہائوالدین میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اس میں سوار 4 افراد کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ منڈی بہائوالدین کے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں