پھالیہ پولیس کے نمائشی سرچ آپریشن کے باوجود سماج دشمن عناصر کی سرگرمیاں جاری

ڈاکوئو ں نے نوجوان نعت خواں کو سرشام ہی لوٹ لیا

جمعرات 8 مارچ 2018 20:23

پھالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) پھالیہ پولیس کے نمائشی سرچ آپریشن کے باوجود سماج دشمن عناصر نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، پولیس اپنی کارکردگی دکھاتی رہی اور ڈاکوئو ں نے نوجوان نعت خواں کو سرشام ہی لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 4بجے شام پھالیہ پولیس نے جبری سرچ آپریشن کا انعقاد کیا جس میں تمام تر فرضی کارروائیوں کو سرانجام دیا راہگیروں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں سربازار رسوا کیا۔

نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات، اُدھر سرچ آپریشن کی فرضی کارروائی کا خاتمہ ہوا دو گھنٹے بعد اسی روڈ پر تین نامعلوم ڈاکوئوں نے پھالیہ سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں جوکہ ہیپا ٹائٹس کے خوف کا مارا پلانٹ سے صحت مند پانی لینے گیا وہاں پر ڈاکوئوں نے اس سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور ہنڈا 125موٹرسائیکل چھین لیا۔

(جاری ہے)

مزاحمت کرنے پر اسے پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا۔

پھالیہ کے عوامی حلقوں میں ڈکیتی کی اس شرمناک واردات کی وجہ سے خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ عوام پریشان ہیں کہ پھالیہ پولیس کی ناقص اور نمائشی کارکردگی انہیں کہاں تک لے جائے گی۔ اب تو شہری اس قدر عدم تحفظ کے شکار ہیں کہ وہ شام کو ہی بستروں میں دبک کر لیٹ جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس امر کے باوجود کہ ان کے تحفظ کو کوئی بھی اتھارٹی سرگرم نہیںہوگی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہائوالدین سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا ان کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں