منڈی بہائو ا لدین : پولیس مقابلے میں ایک ملزم حسنین کرائے کا قتل ، ڈکیتی ، خواتین سے زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا

ہفتہ 24 نومبر 2018 21:36

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2018ء) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ملزم حسنین کرائے کا قاتل اور ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرتا تھا ملزم ڈکیتی،اقدام قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی وقوعہ علاقہ تھانہ سول لائن رتومکے وال روڈ پر ہوا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں