ریونیو افسران واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں، اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ریکوری کی رفتار کو مزید تیز کریں، ممبر بورڈ آف ریونیو ٹیکسز شعیب طارق وڑائچ

جمعرات 14 مارچ 2019 19:51

ٖمنڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) ممبر بورڈ آف ریونیو ٹیکسز شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ ریونیو افسران واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ریکوری کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے اور واجبات ادانہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر ،اے ڈی سی آر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان، اسسٹنٹ کمشنرز ،تحصیلداران و نائب تحصیلداران و دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ ممبر بورڈ آف ریونیو ٹیکسز نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ریونیو افسران و عملہ واجبات کی وصولی کیلئے زیادہ سے زیادہ محنت کرے۔ قبل ازیں اجلاس میں ملٹی میڈیا کی مدد سے ضلع منڈی بہا?الدین میں زرعی ٹیکس ، واٹر ریٹ ، اشٹام فیس، میوٹیشن فیس ،مختلف مدات میںحکومتی ٹیکسوں کی ریکوری ، ریونیو کورٹس میں مقدمات سمیت مختلف امور پر جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں اور حکومتی امور کو چلانے کیلئے ٹیکسوںن کی وصولی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی کے عمل کی افسران خود نگرانی کریں اور کسی بھی کیس کا فیصلہ التوائ میںنہ ڈالیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے امور کی براہ راست نگرانی کریں اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر شہریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرسے کہا کہ وہ سو فیصد اہداف کے حصول کیلئے ریونیو افسران کو مزید متحرک کریں اور ان کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے سرکاری زمینوں کا باقاعدگی سے سروے ،جمع بندیوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے ، اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین سہولیات فراہم کرنے اور مسنگ ڈاکومنٹس کو مکمل کرنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے ریونیو افسران کو باور کروایا کہ ہمارا بنیادی فرض واجبات وصولی ہے اور واجبات کی وصولی ہی ہماری کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں