منڈی بہا الدین میں غیرت کے نام پرلڑکا اور لڑکی قتل، ملزم فرار

پیر 8 اپریل 2019 17:53

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) منڈی بہا الدین میں والد نے مبینہ غیرت کے نام پر اپنی بیٹی سمیت ایک لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ آہدی شریف میں پیش آیا جہاں لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کو لڑکے کے ساتھ دیکھا اور غصے میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات غیرت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے ،قتل ہونے والوں میں 19 سالہ لڑکا الماس جبکہ 17 سالہ لڑکی توشیبا شامل ہے۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ والد نے اپنی بیٹی کو لڑکے کے ساتھ دیکھا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تاہم ملزم فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگیا جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں