پشاور،کورونا وباء کے خلاف تمام ادارے مشترکہ کردار ادا کر رہے ہیں، سیکرٹری صحت

جمعہ 15 مئی 2020 18:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کورونا تدارک کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کورونا وباء کے خلاف تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صوبے میں وائرس کے تدارک اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کو دیگر اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اضلاع کی انتظامیہ، پولیس، بلدیات سمیت دیگر کئی فرنٹ لائن پر موجود محکموں کے ساتھ مل کر کورونا تدارک اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع خیبر کی انتظامیہ نے بھی کورونا کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور وہاں موجود طبی عملہ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ عوام کورونا وائرس سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود اور اپنے عزیز و اقارب کو اس وائرس سے بچائیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں