وزیر اعلی پنجاب ماہ رمضان میں منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گے ،حاجی امتیاز احمد

ہفتہ 24 اپریل 2021 21:13

منڈی بہاوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2021ء) وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار ماہ رمضان میں ہی منڈی بہاوالدین کا دورہ کریں گے یہ بات ایم این اے چیئرمین ایوی ایشن پاکستان حاجی امتیاز احمد نے فیس دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے کہی ہے وہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کے بعد منڈی بہاوالدین میں میاں شریف زاہد سرپرست اعلی ا پریس کلب منڈی بیاوالدین کی قیادت میں صحافیوں کے ساتھ فیس دی پریس پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے حاجی امتیاز احمد ایم این اے نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب اپنے دورہ کے دوران منڈی بہاوالدین کے لئے میگا پراجیکٹ کے مختلف اعلانات کریں گے انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاوالدین سے شہانہ لوک تک ڈبل روڈ تعمیر کی جائے گی جس پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین عوام کے مطالبہ پر ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا جس پر 16 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

انجیئرنگ یونیورسٹی رسول کی این ای جی سی پر وزیر اعلی ا نے دستخط کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سال میں منڈی بہاوالدین ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں