منڈی بہاوالدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اقبال تارڑ کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ

گھر میں موجود افراد نے کمروں میں چھپ کر جانیں بچائیں

پیر 31 مئی 2021 22:20

منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اقبال تارڑ کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم گھر میں موجود افراد نے کمروں میں چھپ کر جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ نواحی گاوں ممدانہ میں پیش آیا،علاقہ میں خوف وہراس پھیلا گیا ۔محمد اقبال تارڑ کے مطابق ملزمان نے گھر پر سیدھی فائرنگ کی۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ملزمان بلا خوف فائرنگ کرتے رہے۔ 15کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا کہناہے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے،ملزمان کو جلد گرفتارکرلیں گی

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں