منڈی بہاوالدین میں ایک یک ہی دن میں 3 افراد کا قتل

منگل 1 جون 2021 21:23

منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) ضلع منڈی بہاؤالدین میں تین مختلف واقعات میں 3افراد قتل کردئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک ملکوال صابری محلہ میں، دوسرا چیلیانوالہ اسٹیشن نہر کے پاس اور تیسرا مونگ میں قتل ہوا۔منڈی بہاوالدین ضلع کے ملکوال میں : سابقہ دشمنی کی بنائ پر محلہ صابری میں فائرنگ. فائرنگ کی زد میں آ کر ندیم نامی نوجوان جاںبحق۔

(جاری ہے)

واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ لگتا ہی. مقتول ندیم پر کچھ عرصہ قبل فائرنگ ہوئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ ملک وال میں درج تھا . مقتول اپنے مقدمہ کی پیروی کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملک وال میں ملزمان واردات کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب . نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے مونگ گاؤں میں فائرنگ سے عمران ریاض نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا. جبکہ چیلیانوالہ نہر پر دن 12 بجے فائرنگ سے بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں