منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طورپربیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کوقتل کردیا

ہفتہ 7 اگست 2021 18:04

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طورپربیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں پیش آیا جہاں بیٹی نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے رشتے کے تنازع پر ماں پر فائرنگ کی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی، خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں