اوورچارجنگ، پیمانوں میں گڑ بڑ پر 2پٹرول پمپس مالکان کو ایک لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 21 اگست 2021 20:02

منڈی بہاؤالدین۔21اگست  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 اگست 2021ء ) :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھر میں پیٹرول پمپوں کی چیکنگ شروع کی ہوئی ہے ،اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران اوورچارجنگ، پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پر 2پٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کہا کہ ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گاچاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے تحفظ کیلئے تحصیل انتظامیہ نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیز،اوورچارجنگ ، پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پر کریک ڈاﺅن تسلسل سے جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیمانوں میں کمی بیشی اور اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ساجد منیر کلیار نے پٹرول پمپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی افعال سے باز رہتے ہوئے پیمانوں کو درست حالت میں رکھیں اور اوورچارجنگ سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں