کھلی کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے،کمشنرگوجرانوالہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:36

منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کھلی کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے جہاں شہریوں کے پیچیدہ مسائل فور ی حل ہوتے ہیں، انہوںنے کہاکہ ان کچہریوں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے درپیش مسائل حل کئے جا تے ہیں،یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل حل کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا،ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، ممبر صوبائی اسمبلی طارق تارڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہا?الدین امتیاز علی بیگ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، تحصیلداران و نائب تحصیلداران ، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران سمیت سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین سے خود بھی توجہ اور خلوص سے ان کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا۔ کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے پیچیدہ مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی اور تحصیل افسران سمیت سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔

ذوالفقار احمد گھمن نے کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور سخت مانیٹرنگ کی جا تی ہے۔رکھلی کچہری میں آغاز سے لیکر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیںجنہیں وہاں پر افسران کی موجودگی میں کمشنر نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نمٹانے کا حکم دیاجبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں