منڈی بہاؤالدین،اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا تحصیل میں مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا اچانک دورہ

منگل 26 اکتوبر 2021 17:50

منڈی بہاؤالدین۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے ملکوال تحصیل میں مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر  چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ چینی کی مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ایسی شکایات موصول ہونے پر پرائس ایکٹ کے تحت جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر عوام الناس کی سہولت کیلئے ضلع بھر کی مخصوص دکانوں، ہول سیل ڈیلروں اور سستے سہولت بازاروں میں 87روپے کلو جبکہ مخصوص دکانوںاور ہول سیل ڈیلروں پر 90روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں مقررہ نرخوں پر با آسانی اور وافر مقدار میں دستیاب کرانا ہیں جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں