پھالیہ؛ ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

ہفتہ 18 دسمبر 2021 19:13

منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2021ء) منڈی بہائو الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں بس نے مہندی کی تقریب کے شرکا کو کچل دیا ۔

(جاری ہے)

خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر 8 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی کی تقریب میں شرکت کیلیے اکٹھے ہوئے تھے، مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں