منڈی بہائوالدین،ڈپٹی کمشنر کا 17میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم

ہفتہ 29 جنوری 2022 22:49

منڈی بہائوالدین۔29جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔29 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے 17میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا، جبکہ12میڈیکل سٹورز کو وارننگ اور5کواگلے اجلاس میں بلانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔انہوں نے اس امر کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سی او ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، ڈسٹرکٹ سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہروڑائچ، ممبر کمیٹی ڈاکٹر ارشد تنویرڈاکٹر کفایر رسول اورڈرگز انسپکٹرز بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب34میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز پیش کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا،جس پر اجلاس میں بورڈ کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں 17میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرگ انسپکٹر ز کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل سٹور پر ڈرگ ایکٹ کے قوانین کے مطابق معائنہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوراََ کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر کی ٹیمیںعطائیوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور ڈرگ ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں