منڈی بہائو الدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے پر تین ملزمان گرفتار

جمعرات 28 اپریل 2022 01:19

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) منڈی بہائو الدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے پر تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،ڈی پی او منڈی بہائو الدین انور سعید کے مطابق واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے محمود پرویز رانجھا و دیگر 2 افراد کو مقدمے کی رنجش پر قتل کیا، منڈی بہائو الدین میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سمیت 3 افراد کو 4 روز قبل قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں