ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی زیر نگرانی سبزی و فروٹ منڈی کلگان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:00

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی زیر نگرانی سبزی و فروٹ منڈی کلگان میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز
مانسہرہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت  خان نے محکمہ صحت کی موبائل ویکسینیشن ٹیم کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کلگان مانسہرہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا علی الصبح آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام الناس سے اپنی اور اپنے خاندان کو مکمل ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی گئی تا کہ اس موذی وباء سے جلد سے جلد چھٹکارا ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو سفر کی اجازت نہ دینے سمیت خریدو فروخت اور دیگر معاملات میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں