انکم ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے،

ٹیکس کی بدولت ہی ملکی ترقی اور معاشی ترقی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو

منگل 11 دسمبر 2018 16:45

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء)انکم ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے، ٹیکس کی بدولت ہی ملکی ترقی اور معاشی ترقی ممکن ہے، اگلے سال سیاحتی مقام ناراں میں انکم ٹیکس کا سب آفس کھولا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلع مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو حیات علی خان نے اپنے دفتر میں تاجروں سے کہا کہ انکم ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس کی وصولی سے ملک میں معاشی ترقی ممکن ہے، اگر ہم منافع کماتے ہیں تو اس پر ٹیکس دینا بھی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا ہمیں ٹیکس دیکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آفس اور سٹاف کاروباری حضرات اور تاجروں کی سہولت کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولت اور مدد کے لئے خوش دلی سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ حیات علی خان نے کہا کہ اگلے سیزن میں سیاحتی مقامات ناراں میں باقاعدہ سب آفس قائم کیا جائے گا تاکہ انکم ٹیکس کی وصولی بہتر طور پر ممکن ہو سکے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں