این ٹی ایچ آر آئی کے ڈیلی ویجز ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:42

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چائے کے قومی ادارہ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور گھر کا نظام چلانے کیلئے قرض لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا ہے کہ پی اے آر سی سے تنخواہیں جاری ہونے کے باوجود افسران انہیں تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں، کئی ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا ہے۔

غریب ملازمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹس، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خوراک و زراعت اور چیئرمین پی اے آر سی سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں شنکیاری میں چائے کے قومی ادارہ این ٹی ایچ آر آئی کے ڈیلی ویجز ملازمین کے ایک وفد نے بتایا کہ انہیں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں