ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے کشمیر روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا، ہیوی مشینری بازار پہنچتے ہی تاجروں میں خوف پھیل گیا، شہریوں نے عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو احسن اقدام قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمن جدون اور پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران تعینات تھی جبکہ ٹریفک انسپکٹر مدثر ضیاء سمیت ٹریفک پولیس کی بھاری نفری ٹریفک کے نظام کو بحال کرتی رہی۔

کشمیر روڈ پر اے اے خرم رحمن جدون کی نگرانی میں عارضی تجاوزات، شیڈوں اور ترپالوں کو ہٹایا گیا۔ ہیوی مشینری کے ذریعہ آپریشن ہوتا دیکھ کر تاجروں نے خود ہی تجاوزات ختم کرنا شروع کر دیں تاہم آپریشن شروع ہونے اور ہیوی مشینری کے آنے پر تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ادھر شہریوں نے نے عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں