کامیاب ہڑتال پر تمام تاجر ذیلی تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں، صدر ایوان تجارت اوگی

جمعرات 2 مئی 2019 14:30

ْاوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) ایوان تجارت اوگی کے صدر سر بلند خان نے کہا ہے کہ کامیاب ہڑتال پر تمام تاجر ذیلی تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں، تاجروں کے حقوق کیلئے پہلے بھی آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، تاجروں کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کا تعاون بے حد ضروری ہے، اس سلسلہ میں میڈیا نمائندوں نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ یاسر علی کی کاوشوں کی بدولت ایوان تجارت مانسہرہ کے صدر محمد شعیب اوگی تشریف لائے جبکہ ہمارے ہر دلعزیز پولیس آفیسر ایس ایس پی مانسہرہ مختیار خان بھی یہاں پہنچے جن کے سامنے ہم نے اپنے تمام تر تحفظات رکھے، بعد ازاں محمد شعیب اے سی اوگی سے کامیاب مذاکرات ہوئے اور دیر آید درست آید کے مصداق اے سی کے حکم پر دکانیں کھول دی گئیں، جن دکانداروں سے شناختی کارڈ لئے گئے تھے وہ بھی انہیں واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں