ایوان تجارت اوگی کے نو منتخب صدر نڈر، جرات مند اور جذبہ خدمت سے سرشار نوجوان لیڈر ہیں۔ خورشید اعظم خان

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 13:56

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویڑن سابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان نے کہا ہے کہ ایوان تجارت اوگی کے نو منتخب صدر نڈر، جرات مند اور جذبہ خدمت سے سرشار نوجوان لیڈر ہیں، ان کی کامیابی سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے اور انشائ اللہ پورے ہزارہ ڈویڑن کے تاجروں کی خدمت کر کے ایک نئی مثال قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اپنی کابینہ کے ہمراہ ایوان تجارت اوگی کے نو منتخب صدر سربلند خان کی رہائش گاہ پر صدر اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد حسین شاہ، قلندر آباد ایوان تجارت کے صدر ملک امجد، سردار تاج، تھاکوٹ کے صدر محمد فلک، سراج، معین خان، بخت زمان، بفہ کے صدر جمعہ خان، حبیب الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سربلند خان نے خورشید اعظم اور دیگر صدور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشائ اللہ جب بھی ڈویڑنل صدر ہمیں پکاریں گے تو انشائ اللہ ساتھ پائیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں