وادی پکھل کی دو نہروں کی دو ماہ سے بندش کے باعث زمینداروں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وادی پکھل میں اپر اور لوئر سرن کنال کی دو نہروں کی دو ماہ سے بندش کے باعث زمینداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، پانی کی بندش سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی پکھل کی اہم نہریں اپر اور لوئر سرن کینال کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نہریں بند ہیں، اس سلسلہ میں کسان کونسلر ڈھوڈیال خالد خان، سردار ذاکر، آفتاب خان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ماہ دسمبر سے دونوں نہریں بند ہیں مگر محکمہ انہار نے تاحال نہروں کی صفائی نہیں کی یا محکمہ پاس فنڈز کی کمی ہے جس سے ماہ فروری ہونے کے باوجود صفائی نہ ہونے پر پانی جاری نہیں ہو سکا۔

محکمہ کے پاس فنڈ موجود ہیں، اسے استعمال میں لا کر دونوں نہروں کی صفائی کی جائے اور پانی چالو کیا جائے تاکہ وادی پکھل کے کاشتکار اپنی زمینوں کو سیراب کر سکیں اور پیداوار بھی متاثر نہ ہو۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں