ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں فال سمسٹر 2018ء کے داخلوں کے شیڈول میں30اگست تک توسیع کردی

پیر 20 اگست 2018 22:07

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں فال سمسٹر 2018ء کے داخلوں کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس ، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 32سے زائد شعبہ جات میں داخلوں کے لئے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 30اگست 2018ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق بی ایس، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30اگست 2018ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ31اگست 2018ء کودن 10بجے متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہونگے ۔

اس سلسلے میں مزید معلومات یونیورسٹی پرووسٹ آفس کے فون نمبر0997-414153/414145/414143 یا موبائل نمبر0312-9592568سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pkپر بھی تمام تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں