ہزارہ یونیورسٹی کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس، تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی پروگراموں کے حوالے سے تجاویز پر غور

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 25 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی پروگراموں کے حوالوں سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جن کی روشنی میں مختلف اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں گذشتہ اے ایس آر بی کے اجلاس کی کارروائی کی توثیق سمیت مختلف تعلیمی شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیزکی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ ان تعلیمی کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، میتھمٹکس، اکنامکس، باٹنی، ذولوجی، ایجوکیشن، انگلش، فزکس اور پولیٹیکل سائنس شامل ہیں جبکہ مختلف تحقیقی شعبوں کے سکالرز کو پی ایچ ڈی ڈگری کی عطائیگی کیلئے بھی سفارشات مرتب کی گئیں جن میں فزکس، ایجوکیشن، کیمسٹری اور آئی ٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بعض سکالرز کے عنوان کی تبدیلی اور سپروائزر کے ردوبدل کی منظوری بھی دی گئی۔ وائس چانسلر نے شرکاء سے کہا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے طریقہ کار اور قواعد کے مطابق تحقیق کا اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید بڑھایا جائے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں درپیش چیلنجز سے عہدہ برا ہو جا سکے اور اس حوالہ سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور سکالرز کو بامقصد تعلیم کے مواقع مسیر ہوں اور یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اے ایس آر بی ممبران جن میں پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال شاہ سابق وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور، ہمایوں خان جدون ممبر پبلک سروس کمیشن پشاور، محمد پرویز منیجر ٹی ایکسٹیشن پروگرام یونی لیور مانسہرہ، ڈاکٹر فرخ سیر ڈائریکٹر نیشنل ٹی ریسرچ سٹیشن شنکیاری، رجسٹرار لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان، ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی ڈین لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈین سائنسز ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر فدا عباسی ڈین ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر مجتبیٰ شاہ ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر توصیف قریشی ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈاکٹر عبد الماجد اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سائنسز، خالد ابرار اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور اورنگزیب خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈیمکس اینڈ ریسرچ نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں