ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر ملک جنید احمد نے اپنے پی ایچ ڈی کا دفاع کیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر ملک جنید احمد نے اپنے پی ایچ ڈی کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان’’ان کارپوریشن آف سوشل اینڈ مورل ویلیوز تھرو سکینڈری سکول کریکولم : اے کنٹنٹ انیلیسز‘‘ تھا جس کی جانچ پڑتال امریکہ اور ترکی کے یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الله رکھا صغیر سابق پروفیسر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان سابق ڈائریکٹر آئی ای آر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے ملک جنید احمد کے ایگزامنرز کے فرائض سر انجام دیئے۔ سکالر نے پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے سربراہان، پروفیسرز، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں