پولیس نے مڈل سکول ظفر میدان کے سکول ماسٹر کو مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پولیس نے گورنمنٹ مڈل سکول ظفر میدان مانسہرہ کے سکول ماسٹر کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ سکول ماسٹر کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ ظفر میدان کے سکول ماسٹر شوکت پر الزام تھا کہ اس نے فنڈ میں خورد برد کی ہے تاہم اینٹی کرپشن نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تو اس نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا دی جو منسوخ ہوئی جس پر ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے تاہم کیس میں تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں